Add To collaction

17-Mar-2022 لیکھنی کی تحریری مقابلہ عنوان دشمن

آج پھر پیار کا اظہار کیا ہے میں نے
دل محبت میں گرفتار کیا ہے میں نے

تو نے ہر بات پہ انکار کیا ہے میری
تیری ہر بات پہ اقرار کیا ہے میں نے

شاعری اپنی سنا کر اسے تنہائی میں
ایک دیوانے کو ہشیار کیا ہے میں نے

دیکھو تاریخ کے اوراق میں لکھا ہے یہی
تپتے صحرا کو بھی گلزار کیا ہے میں نے

حسنِ اخلاص کی یہ زندہ کرامت دیکھو
بے وفا کو بھی وفادار کیا ہے میں نے

میری نظروں میں ہمیشہ رہی شہرت تیری
دشمنوں سے بھی سدا پیار کیا ہے میں نے

زین اعلان تو کردے یہ زمانے بھر میں
قوم کے جزبے کو بے دار کیا ہے میں نے


   7
18 Comments

fiza Tanvi

18-Mar-2022 11:24 PM

Good

Reply

Zain Misbahi Makanpuri

19-Mar-2022 12:00 PM

بہت شکریہ جی

Reply

Anjana

18-Mar-2022 10:49 PM

Good

Reply

Zain Misbahi Makanpuri

19-Mar-2022 12:00 PM

Bhut shukriya ji

Reply

Zainab Irfan

18-Mar-2022 10:30 PM

Good

Reply

Zain Misbahi Makanpuri

19-Mar-2022 12:01 PM

بہت شکریہ جی

Reply